حیدرآباد ۔ 3 ستمبر (سیاست نیوز) آر ٹی سی بس کے ذریعہ گانجہ منتقل کرنے والی بین ریاستی ٹولی کو اکسائز پولیس نے بے نقاب کردیا اور تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ سرورنگر اکسائز پولیس کی ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بالراج کشور اور سوریہ کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 30 کیلو گانجہ ضبط کرلیا۔ اس گانجہ کو یہ ٹولی سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے حدود میں 10 ہزار روپئے فی کیلو کے حساب سے فروخت کررہی تھی۔ ضبط شدہ گانجہ دو لاکھ روپئے کا بتایا گیا ہے جو ریاست آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم ارکو سے شہر منتقل کیا جارہا تھا۔
