حیدرآباد۔2؍جنوری( یواین آئی ) گانجہ کی اسمگلنگ کو روکنے کی کوشش کرنے والے کانسٹبلس کو ٹکر دینے کے بعد فرار کار ڈرائیور اور ساتھی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔کاکناڈا میں پولیس نے ٹول پلازا پر گاڑیوں کی تلاشی لی۔ راجہ مہندر ورم جانے والی کار کو روکا گیا۔ اچانک ہی کار ڈرائیور نے کار کے بالکل سامنے موجود کانسٹبل راجو کے علاوہ ایک اور کانسٹبل کو ٹکر دے دی اور تیز رفتاری کے ساتھ وہاں سے فرار ہوگیا ۔ پولیس نے بھی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار کا تعاقب کیا اور کچھ دور تعاقب کے بعد بالآخر پولیس نے کار اور گانجہ کو ضبط کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔