گانجہ کی منتقلی کا بین ریاستی ریاکٹ بے نقاب

   

ایک خاتون کے بشمول 6 افراد گرفتار، 108 کیلو سے زائد گانجہ ، دو کاریں اور نقد رقم ضبط
حیدرآباد /11 جولائی ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم راجندر نگر اور راجندر نگر پولیس نے مشترکہ کارروائی میں بین ریاستی گانجہ منتقلی ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور 6 افراد بشمول ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ جن کا تعلق مہاراشٹرا پونے سے بتایا گیا ہے۔ پولیس نے اس ٹولی کے قبضہ سے 108 کیلو سے زائد گانجہ 2 کاریں 6 سیل فون اور 9700 نقد رقم کو ضبط کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجندر نگر زون مسٹر سی ایچ سرینواس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دو کاروں میں گانجہ اڈیشہ سے پونے برائے وشاکھاپٹنم ، وجئے واڑہ ، سوریہ پیٹ سے ہوتے ہوئے حیدرآباد آوٹر رنگ روڈ پونے منتقل کیا جارہا تھا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس انہیں گرفتار کرلیا ۔ ڈی سی پی کے مطابق ان دوکانداروں کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں آوٹر رنگ روڈ ایگزیٹ نمبر 17 اوٹر رنگ روڈ راجندر نگر کے علاقہ میں گرفتار کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق 29 سالہ پرشانت گنیش پسالکر عرف نانا 40 سالہ لگا گنیش جادھو 37 سالہ سچن دلیپ راناورے روہن پاونڈ رنگاپوار 28 سالہ راہول بابو راؤ دھاورے 26 سالہ گورو ناٹیکر ساکنان پوتنے کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ پون دیپ عرف جیون ساکن اڈیشہ مفرور بتایا گیا ہے ۔ گرفتار افراد کا سابقہ و موجودہ کا مجرمانہ ریکارڈ پایا جاتا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ پرشانت گنیش نے پون دیپ ساکن اڈیشہ سے رابطہ کیا اور گانجہ کی خریداری کرنے کے بعد دودکانداروں میں اس گانجہ کو پونے شہر منتقل کر رہے تھے ۔ ایس او ٹی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ ع