حیدرآباد 17 اگست (سیاست نیوز) نیلور میں نیشنل ہائی وے پر اُس وقت کشیدگی پھیل گئی جب پولیس نے گانجہ کے اسمگلر کو روکنے کے لئے گولی چلائی۔ تفصیلات کے مطابق نیلور 6 ٹاؤن انسپکٹر سامبا شیوا راؤ نے گانجہ کے اسمگلر کو فرار ہونے سے روکنے کے لئے گولی چلائی جو پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس نے ملزم کا تعبق کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ اس کارروائی کے دوران کانسٹبل فیروز کو معمولی زخم آئے۔ راجمندری سے تعلق رکھنے والے اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ (ش)