گانجہ کے خلاف کارروائی، چار افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس کی جانب سے گانجہ کے خلاف جاری خصوصی مہم میں کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے 3 اور 4 نومبر کو کارروائی میں 14 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے گانجہ کی بڑی مقدار کو ضبط کرلیا۔ جو چھوٹی پیاکٹس میں گانجہ پیاک کرتے ہوئے اسے فروخت کررہے تھے۔ سائبر آباد پولیس کی جانب سے گانجہ کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں اور پولیس ہر چھوٹی نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہوئے سختی سے اقدامات کررہی ہے۔ پولیس نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی سرگرمی پر فوری پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے اپنی سماجی ذمہ داری کو پورا کریں۔ سائبر آباد پولیس کے این ڈی بی ایس انفورسمنٹ سیل 79011-05423 یا پھر 9490617444 پر اطلاع کریں ۔ ع