گانجہ کے ساتھ ایک شخص گرفتار، گانجہ ضبط چارمینار پولیس کی کارروائی

   

حیدرآباد ۔ 27 ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد ناکوٹک انفورسمنٹ ونگ اور چارمینار پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں گانجہ کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 46 سالہ علی بن حامد ساکن پی اینڈ ٹی کالونی بنڈلہ گوڑہ متوطن حبیب نگر نامپلی کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے چار لاکھ روپئے مالیتی ہائیڈرونتک گانجہ (45) گرام (2) کیلو گانجہ ایک موبائیل فون ایک لاکھ تین ہزار 5 سو روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق حامد جو مالی پریشانیوں کا سامنا کررہا تھا، اپنے رابطہ کپٹن کے ذریعہ گانجہ حاصل کرتا تھا اور گراہکوں میں چھوٹے پیاکٹس سپلائی کرتا تھا اور کپٹن کے تعاون سے یہ کاروبار کررہا تھا۔ آن لائن اور راست حاصل کردہ رقم کو کپٹن کے ساتھیوں معاذ اور معز کے حوالے کرتا تھا جو گلزارحوض کی ایک گارمنٹ دکان میں کام کرتے تھے جو اس رقم کو کپٹن تک پہنچایا کرتے ہیں کہ پولیس نے حامد کو گرفتار کرلیا۔ع