گانجہ کے نشہ میں پشپا 2فلم دیکھنے کے بعد بس چوری۔ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد 24 ڈسمبر ( یو این آئی) گانجہ کے نشہ میں پشپا 2فلم کو دیکھنے کے بعد ایک شخص نے بس کی چوری کرلی۔یہ واردات آندھراپردیش کے ضلع کاکناڈا میں پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق ملزم جس کی شناخت ٹاملناڈو سے تعلق رکھنے والے صادق کے طورپر کی گئی ہے ، گذشتہ روز آندھراپردیش کے نرسی پٹنم پہنچا جہاں اس نے پشپا2فلم دیکھی۔بعد ازاں وہ قریبی بس اسٹینڈ میں ایک بس میں سوگیا۔اس نے بس کو مقفل دیکھ کر بس کواسٹارٹ کیا اورستیاراماراجو ضلع کے چنتالورو کے قریب اس کو روک کراسی بس میں دوبارہ سوگیا۔ چنتالورو کے قریب بس کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے بس کو ضبط کر لیا اورملزم کو گرفتار کرلیا۔کہا گیا ہے کہ اس وقت یہ شخص گانجہ کے نشہ میں دھت تھا ۔