گانجہ کے کاروبار پر دو افراد بشمول سابق ملازم محکمہ جنگلات گرفتار

   

حیدرآباد 11 فروری (سیاست نیوز) شہر میں گانجہ کے کاروبار میں ملوث دو افراد بشمول محکمہ جنگلات کے سابق ملازم کو محکمہ آبکاری کے انفورسمنٹ سیل نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ابھیشک متوطن وشاکھاپٹنم جو سابق میں محکمہ جنگلات میں پروٹیکشن واچر کی ڈیوٹی کیا کرتا تھا لیکن گانجہ کے کاروبار میں مسلسل ملوث ہونے پر اُسے برطرف کردیا گیا تھا۔ ابھیشک اپنے دو ساتھیوں کے شیوا اور روی کی مدد سے شہر میں گانجہ کا کاروبار کررہا تھا۔ محکمہ آبکاری کے اکسائز انفورسمنٹ نے مذکورہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے اُن کے قبضہ سے 36 گانجہ کے بیاگس اور اسکوٹر و موبائیل فونس ضبط کرلئے اور عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔