گانجے کی کاشت پر فوجداری مقدمات عائد کئے جائیں گے : کمشنر پولیس

   

نظام آباد :کمشنر پولیس نظام آباد کے آر ناگاراجو کی ہدایت پر ڈچپلی ، درپلی سرکل پولیس اسٹیشن کے زیر اہتمام ممنوعہ گانجہ اور منشیات سے پاک معاشرہ میں تبدیل کرنے کیلئے ایک شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس میں بحیثیت مہمانان خصوصی اروند بابو ڈی سی پی،وینکٹیشور رائو اے سی پی نظام آباد، تلنگانہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر رویندر ، سرکل انسپکٹر درپلی پرتاب ، ڈسٹرکٹ اکسائز سپرنٹنڈنٹ نوین کمار ، باجی ریڈی جگن موہن زیڈ پی ٹی سی ، بھومنا ایم پی پی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اروند بابو نے کہا کہ معاشرہ اور سماج میں گانجہ ، منشیات سے پاک و صاف بنانے کیلئے عوامی نمائندوں بشمول عہدیداروں کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گانجہ کی کاشت کئے جانے پر حکومت کی جانب سے سخت اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے کی گئی اسائمنٹ اور پٹہ زمینوں پر گانجہ کی کاشت کئے جانے پر ان زمینات کو حکومت اپنی تحویل میں لے لی گی ۔ رعیتو بندھو اسکیم کے تحت دی جانے والی امداد کو ضلع کلکٹر کے ذریعہ منسوخ کیا جائیگا۔ گانجہ کی کاشت کئے جانے پر فوجداری مقدمات کے علاوہ پی ڈی ایکٹ لگایا جائیگا۔