سرینگر: پولیس نے وسطی ضلع گاندربل سے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ایک گرینیڈ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گاندر پولیس کی ایک ٹیم نے کھن علاقے میں ایک موبائل وہیکل چیک پوسٹ (ایم وی سی پی) لگا دیا اور اس دوران انہوں نے ایک شخص کو مشکوک انداز میں اس کی طرف آتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس مشتبہ شخص کو چلینج کیا جس پر اس نے جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اس کو موقع پر ہی دھر لیا۔
