گاندھی بھون لکڑی کا پل میٹرو ٹرین کا بڑا حادثہ ٹل گیا

,

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں میٹرو ریل سرویس ایک بڑے حادثے کو ٹالنے میں کامیاب ہوگئی ۔ کہا جاتا ہے کہ گاندھی بھون سے لکڑی کا پل جانے والی ٹرین اچانک ٹریک بدل کر دوسرے ٹریک پر چلی گئی تھی ۔ اس ٹرین میں چار سو مسافر سوار تھے ۔ یہ ٹرین میاں پور سے ایل بی نگر جارہی تھی تاہم گاندھی بھون سے ایل بی نگر کے بیچ میں ٹرین نے اچانک ٹریک بدل دیا ۔ تاہم ٹرین کی نگرانی کرنے والے اسکواڈ نے ٹرین کے غلط روٹ پر جانے کے اس معاملے کو نوٹ کرلیا جس کے بعد فوری طور پر ٹرین کو روک دیا گیا ۔ اس کے علاوہ مخالف سمت سے آنے والی ٹرینوں کو بھی معطل کردیا گیا جس کے باعث آدھے گھنٹے تک میٹرو ریل سرویس رکی رہی ۔۔