حیدرآباد۔ 22 جون (سیاست نیوز) اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ میناکشی نٹراجن نے پیر 23 جون کو گاندھی بھون میں مختلف کمیٹیوں کے اجلاس طلب کئے ہیں۔ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ اور دیگر قائدین شرکت کریں گے۔ صبح 10 بجے پردیش کانگریس کمیٹی از سر نو حد بندی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا جس کے صدر نشین کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن ومشی چند ریڈی ہیں۔ صبح 11 بجے جئے باپو، جئے بھیم، جئے سمویدھان کوآرڈینیٹرس کا اجلاس منعقد ہوگا۔ دوپہر 2 بجے سمویدھان بچاؤ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس کی صدارت صدر نشین ڈاکٹر ونئے کریں گے۔ سہ پہر 3 بجے تنظیمی امور کے آبزرورس کا اجلاس ہوگا۔ 1