حیدرآباد۔/5 جنوری، ( سیاست نیوز) کانگریس ہیڈکوارٹر گاندھی بھون میں آج حکومت کے کابینی فیصلوں کی تائید میں جشن منایا گیا۔ حکومت نے 26 جنوری سے رعیتو بھروسہ اور اندراما آتمیا بھروسہ اسکیمات پر عمل آوری کی فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں نئے راشن کارڈز کی اجرائی کا بھی 26 جنوری سے آغاز ہوگا۔ کابینی فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کانگریس کارکنوں نے آج گاندھی بھون میں جشن منایا اور آتشبازی کی۔ کارکنوں نے مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے ریونت ریڈی حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ فشریز کارپوریشن کے صدرنشین ایم سائی کمار کی قیادت میں جشن کا اہتمام کیا گیا تھا۔ 1