قائدین کے متاثر ہونے کے بعد عمارت کا سنیٹائزیشن
حیدرآباد۔/19 جنوری، ( سیاست نیوز)کانگریس کے ہیڈ کوارٹر گاندھی بھون میں کورونا نے خوف کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ پارٹی ہیڈ کوارٹر آنے والے قائدین اور بعض صحافیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ریونت ریڈی نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ گاندھی بھون کے تمام کمروں کو سنیٹائز کیا گیا ہے۔ گزشتہ چار دنوں میں 10 سے زائد کانگریس قائدین کورونا کا شکار ہوئے اور یہ تمام گاندھی بھون میں اجلاس میں شریک تھے۔ بھٹی وکرامارکا، سریدھر بابو، کودنڈا ریڈی، مہیشور ریڈی اور خود ریونت ریڈی کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ گاندھی بھون پابندی سے آنے والے بعض میڈیا نمائندے بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے جس کے بعد تمام کمروں کو سنیٹائز کیا گیا اور ملازمین کوویڈ قواعد پر عمل کررہے ہیں۔ سینئر قائدین نے احتیاطی طور پر گاندھی بھون کا راستہ ترک کردیا ہے اور گھروں سے کام کررہے ہیں۔ر