گاندھی بھون میں یوم تاسیس تلنگانہ تقریب

   

شہیدان تلنگانہ کو خراج، اتم کمار اور سینئر قائدین کی شرکت
حیدرآباد ۔2۔ جون (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی کے ہیڈکوارٹر گاندھی بھون میں تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر صدرپردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر سینئر قائدین وی ہنمنت راؤ ، دامودر راج نرسمہا ، محمد علی شبیر ، پونم پربھاکر ، انجن کمار یادو ، کسم کمار ، ایم ششی دھر ریڈی ، جی نرنجن اور دیگر قائدین موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ 60 سالہ تلنگانہ جدوجہد اور عوامی قربانیوں کے نتیجہ میں نئی ریاست تشکیل پائی ہے۔ سونیاے گاندھی نے تلنگانہ عوام کی خوابوں کی تکمیل کی ہے۔ متحدہ ریاست میں تلنگانہ کے ساتھ جو ناانصافیاں کی گئیں ، اس کے خاتمہ کے مقصد سے علحدہ ریاست قائم کی گئی لیکن افسوس کہ عوام کی زندگی میں خوشحالی نہیں آئی ہے۔ آج بھی عوام مسائل اور ناانصافیوں کا شکار ہیں۔ نوجوانوں کو روزگار نہیں ملا ۔