بھوپال ۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سالگرہ پر ان کے مجسمے پر پھول مالا چڑھانے کے سلسلے میں بی جے پی اور کانگریس کارکن آمنے سامنے آگئے ، حالانکہ پولیس نے صورتحال کو سمجھداری سے سنبھالا۔ بی جے پی اور کانگریس کے کارکن تقریبا ایک ہی وقت میں منٹو ہال کمپلیکس میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو ہار پہنانے پہنچے ۔ مقامی رہنما بھی ان کے ساتھ موجود تھے ۔ پہلے تو کچھ کارکن پھولوں کی چادر چڑھاتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے تھے اور انہوں نے نعرے لگانے شروع کر دیے ، لیکن پولیس نے فوری طور پر صورتحال کو سنبھالا اور دونوں جماعتوں کے ذمہ دار رہنماؤں نے بھی افہام و تفہیم کا مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد قائدین نے پھول چڑھائے ۔