گاندھی جینتی پردہلی میں ترنمول کانگریس دھرنا دے گی

   

Ferty9 Clinic

کلکتہ : ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے 2اکتوبر کو دہلی میں دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کے حقوق کے لئے ہم دہلی جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل 5اگست بنگال میں بے جے پی لیڈروں کہ گھروںکا محاصرہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سینئر بزرگ لیڈروں کے گھروں کا محاصرہ نہیں کیا جائے گا۔یہ محاصر صبح 10سے شام 6بجے تک جاری رہے گا۔بی جے پی لیڈراس دن باہر نہیں جاسکیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی عوام کو گمراہ کرکے ترنمول کو کمزور کرنے کا سوچتا ہے ، تو وہ غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم خالص لوہا ہیں ۔لوہا جتنا جلتا ہے وہ اتنا ہی مضبوط ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بنگال بھارت ہے اور بھارت کو کوئی روک نہیں سکتا ہے ۔ترنمول کانگریس کے نائب صدر سبرتو بخشی ریلی کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ 21 جولائی 1993 کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو سڑکوں پر تصویری ووٹر کارڈ کا مطالبہ کرتے ہوئے شہید کیا گیا۔ ان کی قربانی رائیگاں نہیں گئی۔ جمہوریت جیت گئی۔ لوگوں نے ممتا بنرجی کو تیسری بار وزیر اعلیٰ بنایا ہے ۔