گاندھی جینتی پروگراموں میں کورونا پروٹوکول کا خیال رکھنے کی ہدایت

   

جے پور: راجستھان میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر منعقد ہونے والے پروگراموں میں حکام کو عالمی وبا کورونا پروٹوکول کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے ڈپٹی چیف پروٹوکول افسر راجندر سنگھ شیخاوت نے آج یہ ہدایت دی۔ شیخاوت آج یہاں گاندھی جینتی (دو اکتوبر) کے موقع پر جے پور میں گورنمنٹ سکریٹریٹ کمپلکس اور گاندھی سرکل پر ہونے والے پروگرام کی تیاری کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت کررہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے دوران گاندھی جی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت اور گاندھی جی کے پسندیدہ بھجن گائے گئے ۔انہوں نے پروگرام کے انعقاد کے سلسلہ میں پرسونل محکمہ، جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ، میونسپل کارپوریشن جے پور، انفارمیشن اور رابطہ عامہ محکمہ، عوامی محکمہ تعمیرات وغیرہ کو ضروری ہدایات دیں اور آپسی تال میل سے کام کرنے کیلئے کہا۔