بھوپال ۔29ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مدھیہ پردیش کمل ناتھ گاندھی جینتی تقاریب کا 2اکٹوبر کو ایک بہوجن جلوس کی قیادت کرتے ہوئے آغاز کریں گے ۔ یہ جلوس ’’ ویشنو جیئتے‘‘ بابائے قوم کا پسندیدہ بھجن گاتے ہوئے پیشرفت کرے گا ۔ اس جلوس کا آغاز صبح 8:25منٹ پر روشن پور چوک سے ہوگا اور یہ منٹو ہال کی سمت پیشرفت کرے گا ۔ جب کہ چیف منسٹر گاندھی جی کی مورتی سمیت ایک ہار پہنے ہوئے ہوں گے ۔ کانگریس کی بھوپال شاخ کے صدر کیلاش مشرا نے کہا کہ وہ ہار پہنے ہوئے پیشرفت کریں گے اور لال بہادر شاستری کے مجسمہ کی ودھان بھون میں سابق وزیراعظم کی یوم پیدائش تقریب کے ایک حصہ کے طور پر گلپوشی کریں گے ۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے ترجمان بھوپیندر گپتا نے کہا کہ ایسے کئی بہوجن جلوس گیت گاتے ہوئے پوری ریاست میں نکالے جائیں گے ۔ ریاستی سرکاری عہدیدار کے بموجب کلکٹرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایسے پروگرامس سال بھر منعقد کئے جائیں تاکہ گاندھی جی کے اصولوں کی اشاعت ہوسکے ۔ 2اکٹوبر کو گاندھی جی کا 150واں یوم پیدائش منایا جائے گا ۔