گاندھی جی سکھوں اور ہندووں کی آمد کے حامی تھے : بی جے پی

   

Ferty9 Clinic

اندور 3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج شہریت ترمیمی قانون کا دفاع کرنے گاندھی جی کا حوالہ دیا اور کہا کہ ایک موقع پر گاندھی جی نے کہا تھا کہ اگر پاکستان میں اقلیت میں رہنے والے سکھ اور ہندو ہندوستان واپس ہونا چاہتے ہیں تو ہندوستان ان کا خیر مقدم کریگا اور ان کی بنیادی ضروریات کی تکمیل کریگا ۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگھیا نے کہا کہ مودی حکومت فی الحال ملک بھر میں این آر سی نافذ کرنے پر غور نہیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ این آر سی کو نافذ کرنے میں کوئی قباحت بھی نہیں ہے کیونکہ اس کے ذریعہ صرف ملک کے شہریوں کا رجسٹریشن ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خود وزیر اعظم نے کہہ دیا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں این آر سی نافذ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ تاہم یہ این آر سی ہے کیا ؟ ۔ یہ صرف ملک کے شہریوں کا رجسٹریشن کرنے کا عمل ہے ۔ اس پر کیو ںعمل نہیں کیا جانا چاہئے ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ جاننا چاہئے کہ ملک میں کون رہ رہا ہے اور یہ ملک کوئی دھرم شالہ نہیں ہے ۔