٭ مدھیہ پردیش میں گاندھی جی سے متعلق قابل اعتراض پمفلٹس کی تقسیم پر ہندو مہا سبھا کے چار کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ مہا سبھا کے کارکنوں نے 14 نومبر کو یہ پمفلٹس تقسیم کئے تھے جبکہ ہندو سبھا 13 نومبر کو ناتھو رام گوڈسے کی برسی مناتی ہے۔ بی جے پی ایم پی سادھو پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے چہارشنبہ کو لوک سبھا میں گوڈسے محب وطن ہونے کا ریمارک کیا تھا۔