گاندھی جی سے پہلے ساور کر نے سماجی مسائل اٹھائے تھے، ساورکر نے جنگ آزادی میں بھی حصہ لیا تھا : مرکزی وزیر

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: ہندوتوا کے سرگرم کارکن ونائک دامودر ساورکر نے مہاتما گاندھی سے پہلے سماج کے اہم مسائل اجاگر کئے تھے۔ یہ بات مرکزی وزیر برائے سیاحت و کلچر پراہلد سنگھ پٹیل نے ساورکر کی برسی کے موقع پر دو روزہ پروگرام کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وہ ساورکر کے کارناموں کو بتاتے ہوئے کہا کہ ساور کرنے دلتوں کیلئے ایک مندر تعمیر کروائی اور چائیلڈ میرج جیسے مسائل پر آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ میں ساورکر جی موازانہ گاندھی جی سے نہیں کررہا ہوں لیکن یہ سچ ہے کہ گاندھی جی سے پہلے ساور کر جی نے چائیلڈ میرج (نابالغوں کی شادی) کے خلاف آوازاٹھائی تھی اور اس پر ایک نظم بھی لکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ساورکر جی نے رتنا گیری میں ایک مندرتعمیر کی تھی اور اس میں دلتوں کو بھی آنے کی اجازت دی تھی۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ ساورکر نے جنگ آزاد ی میں بھی حصہ لیا تھا لیکن تاریخ میں ساروکر کے کاموں کا کوئی ذکر نہیں کیا جاتا لیکن آج ضرورت ہے کہ ان کے کارناموں اور کاموں کو سب کے سامنے لائے۔