گاندھی جی نے آر ایس ایس شاکھا کا دورہ کیا تھا : بھاگوت

   

نئی دہلی ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے تقسیم ہند کے موقع پر آر ایس ایس شاکھا کا دورہ کیا تھا اور سوائم سیوکوں کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ آر ایس ایس رضاکاروں کے ڈسپلن کے علاوہ ان میں ذات پات رنگ و نسل پر تقسیم و انتشار کے جذبات و احساسات نہ ہونے پر خوشی کا اظہارکیا تھا۔ سوائم سیوکوں نے گاندھی جی کو شاکھاؤں میں صبح کی پرارتھنا کے ایک حصہ کے طور پر اپنے اقدار سے واقف کروایا تھا۔