گاندھی جی نے اپنی ساری زندگی میں صرف ایک فلم دیکھی

   

نئی دہلی ۔ /29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بابائے قوم گاندھی جی شخصیت کی وجہ سے ہی 1921 ء میں بھکتا ودور نامی فلم کی نمائش پر پابندی لگادی گئی تھی جو ملک کی پہلی سنسر فلم تھی ۔ یہ اطلاع مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی کے موقع پر ایک میگزین نے دی ہے ۔ 75 سال سے شائع ہونے والے میگزین آج کل نے اکٹوبر کے شمارہ میں شائع ایک مضمون میں بتایا کہ بھکتا ودور میں مہابھارت کے ایک کردار کو گاندھی ٹوپی اور کھادی کی قمیض پہنے دکھایا گیا تھا ۔ سنسر بورڈ نے اپنے حکم میں لکھا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ آپ کیا کررہے ہیں ۔ یہ ودھر نہیں ہے یہ گاندھی ہے ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے ۔ بعد میں اس فلم پر چینائی اور حیدرآباد میں بھی پابندی لگادی گئی تھی ۔ گاندھی جی نے اپنی زندگی میں پہلی ایک ہی فلم دیکھی تھی ۔ اس فلم کا نام رام راجیا تھا جو 1943 ء میں دیکھی تھا ۔ جس کی وجئے بھگت نے ہدایت کاری کی تھی ۔ کہا جاتا ہے کہ اسی سال انہوں نے ہالی ووڈ کی مشن II ماسکو بھی دیکھی تھی ۔