ممبئی ، 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوتوا نظریہ ساز ونائک دامودر ساورکر کیلئے بھارت رتن کی مہاراشٹرا بی جے پی کی تجویز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گاندھی جی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ ساورکر نے تو ’مہاتما‘ کے قتل کی ’’سرپرستی‘‘ کی تھی۔ انھوں نے دعوی کیا کہ ساورکر کو گاندھی قتل کیس میں ٹرائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن معقول ثبوت کے فقدان پر بری ہوگئیؤ مگر عدالت کی جانب سے ان بے قصور قرار نہیں دیا گیا۔