گاندھی جی کا پتلہ جلانے والی اہم ملزمہ گرفتار

   

علیگڑھ ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندو مہاسبھا کی لیڈر اور اس کے شوہر کو آج ضلع کے مضافات میں گرفتار کرلیا گیا اور گاندھی جی کی برسی کے موقع پر ان کے پتلے کو شوٹ کرکے جلانے کی پاداش میں انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سٹی) اشوتوش دیویویدی نے یہاں کہا کہ مہاسبھا کی نیشنل جنرل سکریٹری پوجا شکون پانڈے اور اس کے شوہر اشوک پانڈے کو آج صبح علیگڑھ پولیس نے حراست میں لیا۔ وہ 30 جنوری سے فرار تھے جبکہ انہیں گاندھی جی کے پتلے کو جلانے کی پاداش میں 9 دیگر افراد کے ساتھ ایک مقدمہ میں ملزمین بنایا گیا تھا۔