گاندھی جی کو قوم کا بھرپور خراج

   

نئی دہلی: قوم نے آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی 77 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور دیگر معززین نے راج گھاٹ پر واقع گاندھی سمادھی پھول چڑھا کر کو انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔راج گھاٹ پر منعقدہ دعائیہ جلسہ میں صدر، نائب صدر اور دیگر قائدین نے بھی شرکت کی۔شریمتی مرمو کے ساتھ توانائی اور شہری ترقی کے مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر ، تینوں فوجوں کے سربراہان اور فوجوں کا ایک دستہ راج گھاٹ پر موجود تھا۔ صدر جمہوریہ نے پورے فوجی اعزاز کے ساتھ بابائے قوم کی سمادھی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے 30 جنوری روڈ پر واقع گاندھی اسمرتی کا دورہ کیا اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مودی نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا “آج صبح راج گھاٹ پر پوجیہ باپو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ہم ان کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی قوم کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔میزورم کے گورنر ریٹائرڈ جنرل وی کے سنگھ نے سوشل میڈیا پر کہا گاندھی جی نے ہمیں سچائی، عدم تشدد اور امن کا راستہ دکھایا۔ ان کے نظریات ہمارے لئے ہمیشہ قابل تقلید رہیں گے ۔