نئی دہلی : صدرجمہوریہ رامناتھ کووند ، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو ، وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بابائے قوم گاندھی جی کو آج اُن کی جینتی کے موقع پر قوم نے خراج عقیدت پیش کیا ۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی ، پارٹی لیڈر راہول گاندھی ، مختلف ریاستوں کے گورنروں اور چیف منسٹروں کے علاوہ کئی دیگر قائدین نے بھی گاندھی جینتی پر باپو کو یاد کیا ہے ۔ مودی نے کہا کہ گاندھی جی کے نظریہ ہندوستان کو خوشحال بنانے میں رہنمائی کرتے رہیں گے ۔گاندھی جی 2 اکتوبر 1869 کو گجرات کے پوربندر میں پیدا ہوئے تھے ۔