شمس آباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : شمس آباد میں ٹی آر ایس قائدین نے وینکٹیش گوڑ شمس آباد میونسپلٹی صدر کی قیادت میں مہاتما گاندھی جی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کے مجسمہ پر پھول چڑھاتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ۔ وینکٹیش گوڑ نے کہا کہ ملک کی آزادی کے لیے گاندھی جی نے کئی قربانیاں دیں اور ہمیں انگریزوں کی غلامی سے آزادی دلائی ۔ انہوں نے ہمیشہ عدم تشدد کا راستہ اپنایا اور ہر ایک کو آپسی بھائی چارگی کی تعلیم دی ۔ اس موقع پر چندرا ریڈی شمس آباد منڈل صدر ، دیپا ملیش ، نجم الدین ، محمد جہانگیر ، مہیندر ریڈی ، کے سرینواس کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔