حیدرآباد ۔ گاندھی جی کی برسی کے موقع پر شہر حیدرآباد میں آج 11بجے دن دو منٹ کیلئے ٹریفک روک دی گئی اور دومنٹ کی خاموشی منائی گئی۔حیدرآباد کے موسی رام باغ ٹریفک سگنل،سکندرآباد پیٹنی سنٹر اور دیگرمقامات پر دو منٹ کیلئے ٹریفک کو روک کرخاموشی منائی گئی اور شہدا کو خراج پیش کیاگیا۔ملک کیلئے جان کی قربانی دینے والے شہدا کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ہر سل یہ پروگرام منعقد کیاجاتا ہے ۔