گاندھی جی کی تصویر لگائیں: راجستھان

   

٭ راجستھان چیف سکریٹری نے حکومتی دفاتر سے کہا ہے کہ اپنے اپنے دفتروں میں مہاتما گاندھی کی تصویر یا پورٹریٹ کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ سکریٹری نے مختلف محکمہ جات کے سربراہان کو ایک مکتوب میں تحریر کیا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کا ہماری جدوجہد آزادی میں رول ناقابل فراموش ہے۔ اس مکتوب کے مطابق یہ ہدایت گاندھی جی کے اقدار کو دائمی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔