گاندھی جی کی سالگرہ منانے والوں میں کہاں ہے بھائی چارہ اور محبت، چدمبرم نے بی جے پی پر سادھا نشانہ

,

   

بی جے پی کی طرف سے زور وشور سے گاندھی کا یوم پیدائش منایا گیا ہے، اس بات کو لے سابق مرکزی وزیر چدمبرم نے حکومت سے سخت سوالات پوچھے ہیں، انہوں نے اپنے رشتہ داروں سے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کچھ یوں لکھوایا ہے”میں نے اپنے خاندان کو میری طرف سے اس ٹوئٹ کو کرنے کے لئے کہا، جیسا کہ ہم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے سال بھر چلنے والے جشن کا آغاز کر رہے ہیں، ہمیں یہ سوال پوچھنا ہوگا کہ آزادی، مساوات اور بھائی چارہ کہاں ہے “۔

سابق مرکزی وزیر مزید لکھا کہ ملک میں بھائی چارہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، نسل پرستی اور تعصب کا غلبہ ہوتا جارہا ہے، مساوات بس ایک خواب بن گیاہے، تمام ثبوت ہندوستانیوں میں بڑھتے عدم مساوات کی طرف اشارہ کرتے ہیں، آزادی بجھتے چراغ کی طرح دھیمی لو میں جل رہا ہے۔ کیا یہ چراغ جلتا رہے گا یا بوجھ جائے گا، یہ تو صرف وقت ہی بتا سکتا ہے‘‘۔

جب سے ائی این ایکس میڈیا معاملہ میں چدمبرم جیل میں بند مسلسل بی جے پی کو نشانہ بنا رہے ہیں، کبھی پیاز کے بڑھتے دام اور پیاز کے کسانوں کو لے کر آواز اٹھایا تو کبھی کشمیر سیب کے باغوں کے مدعو کو لے کر سرکار کو گھیرا۔

اور ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ڈھول کی آواز پھیکی پڑ گئی یعنی مرکزی حکومت نوکری کو لے کر جو وعدے کی تھی اسکو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی۔