گاندھی جی کی وراثت کا جشن منانے امریکی ایوان میں قرارداد

   

واشنگٹن ۔ /12 اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ۔ امریکی رکن کانگریس راجہ کرشنا مورتی نے مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش تقاریب اور ان کی بیش بہا وراثت کا جشن منانے کی تجویز کے ساتھ ایوان نمائندگان میں ایک قرارداد پیش کی۔ کرشنا مورتی نے جمعہ کو قرارداد پیش کرنے کے بعد کہا کہ ’’ مہاتما گاندھی میرے شخصی ہیروز میں سے ایک ہیں‘‘ ایوان میں ریپبلکن اور ڈیمو کریٹک دونوں ہی جماعتوں کے قانون سازوں کے ایک 14 رکنی گروپ نے اس قرارداد کو مشترکہ طور پر پیش کیا ہے۔کرشنا مورتی نے کہا کہ امریکہ میں نہ صرف ہندوستانی برادری بلکہ اقطائے عالم کے تمام افراد مہاتما گاندھی اور ان کی وراثت کا بصر احترام کرتے ہیں ۔