گاندھی جی کے مجسمہ کے سامنے سماجوادی پارٹی لیڈر روپڑے

,

   

لکھنو 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں سنبھل سے تعلق رکھنے والے ایک سماجوادی پارٹی لیڈر فیروز خان گاندھی جی کی یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج پیش کرتے ہوئے ان کے مجسمہ کے سامنے رو پڑے ۔ ایک ویڈیو اس سلسلہ میں وائرل ہوگیا ہے جس میں فیروز خان کو یہ کہتے ہوئے سناگیا کہ باپو ۔ آزادی ملنے کے بعد آپ ہم کو چھوڑ کر کیوں چلے گئے ۔ ان کا ایک حامی بھی روتا دکھائی دیا ۔ سماجوادی پارٹی لیڈر کے رونے کا یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل بھی ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔