گاندھی جی کے مجسمے کی توہین، نئے مجسمے کی تنصیب کا کانگریس کا مطالبہ

   

جولان۔13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے ایک ترجمان کے بیان کے مطابق اترپردیش کے جولان ضلع کے ایک کالج میں بعض نامعلوم افراد نے گاندھی جی کے مجسمے کی توہین کی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روی کمار نے جمعہ کے دن بتایا کہ گاندھی انٹر کالج کے پرنسپل نے اس واقعہ کی اطلاع دی۔ کالج کی شکایت پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ دریں اثناء مجسمے کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا۔ کانگریس کے ضلعی صدر نے نئے مجسمہ کی تنصیب کا مطالبہ کیا۔