نارائن پیٹ میں کانگریس قائدین کی جانب سے بابائے قوم کو خراج
نارائن پیٹ /2 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ضلع کانگریس پارٹی کی جانب سے 2 اکٹوبر گاندھی جینتی کے موقع پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ واقع گاندھی نگر پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر کانگریس قائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مہاتما گاندھی کے عزائم و ارادوں کے حصول کیلئے انتھک جدوجہد کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس میں واحد جماعت ہے جو گاندھی جی کے عزائم و ارادوں کے لے کر آگے بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج گاندھی جی کے مخالفین اور ان کی تعلیمات کا مذاق اُڑانے والوں کو سبق سکھانے کی شدید ضرورت ہے ۔ اس کیلئے کانگریس پارٹی عزائم و ارادوں کے ساتھ ملک بھر میں گاندھی جی کی تعلیمات کو عام کر رہی ہے ۔ اس موقع پر سینئیر کانگریس قائیدن مسرز محمد غوث ، کے ہنمنتو ، رکن بلدیہ مسٹر محمد سلیم ، ایل رگھو ، محمد یوسف تاج ، محمد جلیل ، لکشمن ، حسن الدین ، وینکٹ راملو و دیگر نے شرکت کی ۔