باکو (آدربائیجان) ۔ 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ ہند وینکیا نائیڈو نے آذربائیجان حکومت سے ہندوستان کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کرنے پر اظہارتشکر کیا۔ نائیڈو اس وقت آذربائیجان میں سربراہان مملکت اور ناوابستہ ممالک کی 18 ویں کانفرنس میں شرکت کیلئے ایک وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ہندوستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے حکومت آذر بائیجان سے اظہارتشکر کیا۔