خانگی اراضی کا حصول، رکن اسمبلی جگا ریڈی کا بیان
حیدرآباد ۔10۔ فروری (سیاست نیوز) کانگریس رکن اسمبلی جگا ریڈی نے کہا کہ سنگا ریڈی میں 130 فٹ بلند مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی تنصیب کے لئے سنجیدگی سے قدم اٹھا رہے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جگا ریڈی نے کہا کہ ان کے ساتھیوں کے تعاون سے وہ مجسمہ کی تنصیب کو یقینی بنائیں ۔ مجسمہ کیلئے اراضی حصول کی کارر وائی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہریانہ سے تعلق رکھنے والی یونیورسل انڈیا مجسمے تیار کرنے والی کمپنی سے بات چیت جاری ہے۔ مجسمہ کے لئے خانگی اراضی خرید کر پردیش کانگریس کے ریاستی قائدین کے ذریعہ بھومی پوجا کا اہتمام کیا جائے گا ۔ نئی نسل کو مہاتما گاندھی کی تعلیمات سے واقف کرانے کے لئے مجسمہ کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جگا ریڈی نے کہا کہ حالات کچھ ہوں لیکن پرامن راستے سے جدوجہد کرنے کی مہاتما گاندھی نے تلقین کی ہے ۔ مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے عقب میں تین قومی قائدین کے مجسمے نصب کئے جائیں گے۔ ملک بھر میں کہیں بھی گاندھی جی کا 130 فٹ بلند قامت مجسمہ نہیں ہے ۔