بنگلورو۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس کی حیثیت سے اپنے استعفیٰ کو پیش کرنے راہول گاندھی کے اعلان کے بعد کرناٹک کے وزیر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ گاندھی خاندان کے بغیر کانگریس متحد نہیں رہ سکتی۔ راہول گاندھی نے اعلان کیا تھا کہ وہ صدر کانگریس کی حیثیت سے برقرار نہیں رہیں گے۔ شیوکمار نے مزید لکھا ہیکہ جس طرح گاندھی خاندان کے بغیر کانگریس متحد نہیں رہ سکتی اسی طرح کانگریس کے بغیر یہ متحدہ ملک بھی متحد نہیں رہ سکتا۔ شیوکمار نے مزید لکھا ہیکہ گاندھی خاندان ہی اس پارٹی کی واحد طاقت ہے۔ یہی خاندان پارٹی کو مضبوط، متحد و مستحکم رکھ سکتا ہے اور اس پارٹی کو دوبارہ اقتدار پر لانے کیلئے پارٹی کی تعمیرنو کرسکتا ہے۔