نئی دہلی : مرکزی حکومت نے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن سمیت نہرو ۔ گاندھی فیملی کے تین ٹرسٹ کے ذ ریعے منی لانڈرنگ اور غیر ملکی عطیات سمیت مختلف قوانین کی مبینہ خلاف و رزی کے معاملوں کی جانچ میں تال میل کیلئے چہارشنبہ کو ایک بین وزارتی ٹیم تشکیل دی ہے ۔ یہ فیصلہ تقریباً دو ہفتے بعد لیا گیا ہے جب بی جے پی نے کہا تھا کہ راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کو چینی سفارت خانے سے پیسہ ملا ہے ۔ تب کانگریس نے کہا تھا کہ پی ایم کیئرس فنڈ نے کئی چینی کمپنیوں سے چندہ حاصل کیا ہے ۔ یہ الزام لداخ میں ہندوستان او ر چین کے بیچ کشیدگی کے درمیان اٹھا تھا ۔ وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کے مطابق بین وزارتی ٹیم کی قیادت ای ڈی کے ایک خصوصی ڈائرکٹر کریں گے ۔ ترجمان نے ٹویٹ کرکے کہا ‘ وزارت داخلہ نے راجیو گاندھی چیرٹیبل ٹرسٹ ‘ اندرا گاندھی میموریل ٹرسٹ کے ذر یعے پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ ( پی ایم ایل اے ) ‘ انکم ٹیکس قانون ‘ فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ (ایف سی آر اے) کے مختلف قانونی اہتمام کی خلاف ورزی کئے جانے کے معاملوں میں جانچ میں تال میل کیلئے ایک بین وزارتی ٹیم بنائی ہے ۔انہوں نے کہا ‘ بین وزارتی ٹیم کی قیادت ای ڈی کے ایک خصوصی ڈائرکٹر کریں گے ۔ واضح رہے کہ گاندھی فاؤنڈیشن کو چینی حکومت سے سال 2005-06 ء میں ڈونیشن ملے تھے ۔اس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کانگریس نے کہا تھا کہ پی ایم کیئرس فنڈ نے کئی چینی کمپنیوں سے فنڈ حاصل کئے ہیں ۔