واشنگٹن : کیلیفورنیا کے ایک سٹی پارک میں ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں نے موم بتیاں جلا کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو توڑپھوڑ کی مذمت کی۔ یاد رہیکہ اسی پارک میں کچھ نامعلوم شرپسندوں نے گذشتہ ہفتہ گاندھی جی کے مجسمہ کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔ برانز سے تیار کئے گئے مجسمہ کو شرپسندوں نے اس کے چبوترہ سے اکھاڑ کر زمین پر پھینک دیا تھا۔ اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ موم بتی کیساتھ ایک دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈیوس شہر کی میئر گلویاپیٹریڈا نے توڑپھوڑ کے واقعہ پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی ہمارے لئے ایک محرک کی حیثیت رکھتے ہیں ۔