حیدرآباد۔/21 جنوری، ( سیاست نیوز) گاندھی نگر پولیس حدود میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ سواتی نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ سواتی کواڑی گوڑہ علاقہ کے ساکن لکشمیا کی بیٹی تھی۔ یہ لڑکی پیشہ سے خانگی ملازم بتائی گئی ہے جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ لڑکی نے درد شکم سے تالاب نہ لاکر انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔