گاندھی نگر میں پولیس انسپکٹر کی خودکشی

   

گاندھی نگر :گجرات کے شہر گاندھی نگر کے سیکٹر 7 علاقے میں اتوار کے روز ایک پولیس انسپکٹر نے اپنی سروس ریوالور سے خود کو گولی کر خودکشی کرلی۔پولیس نے بتایا کہ گاندھی نگر سکریٹریٹ میں کام کرنے والے پولیس انسپکٹر پریتیش جے ۔ پٹیل (41) نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔بتایا جارہا ہے کہ جب وہ گذشتہ شام گھر نہیں پہنچے تو ان کی تلاش کی جارہی تھی۔ ان کی لاش آج سیکرٹریٹ کمپلیکس پارکنگ میں پارکنگ میں کار میں پڑی ہوئی ملی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔