ونپرتی میں مختلف ترقیاتی پروگراموں سے ریاستی وزیر نرنجن ریڈی کا خطاب
ونپرتی : ریاستی وزیر زراعت این نریجن ریڈی نے گوپال پیٹ اور پبیر منڈلوں میں ترقیاتی کام سنگ بنیاد اور افتتاحی تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی کے خوابوں کا گاؤں بنانا ہی تلنگانہ حکومت کا مقصد ہے اس کے لیے حکومت تلنگانہ گاؤں کی ترقی کے لیے کئی ترقیاتی اقدامات کررہی ہے گاؤں کی ترقی ہی ملک کی ترقی ہے ۔ انہوں نے گوپال پیٹ منڈل بودارم سے درماتنڈہ تک 68 لاکھ روپے کی لاگت سے بی ٹی روڈ، کیشوم پیٹ، سے پاتہ تنڈہ، نور تنڈہ میں 2.9 کروڑ روپے کی لاگت سے سی سی روڈ کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ، بعد ازاں تحصیلدار آفس میں مستحقین میں کلیان لکشمی اور شادی مبارک کے چیکس کی تقسیم عمل میں آئی بعد ازاں ناگورام گرام پنچایت میں 80لاکھ کی لاگت سے زمینی پانی کی معلوماتی امتحانی مراکز کا افتتاح کیا گیا ہے اور گوپال پیٹ میں پرائمری ہیلتھ سنٹر میں (PCV)شیرخوار بچوں کو ٹیکہ دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایم ایل سی وانی دیوی، ضلع کلکٹر ونپرتی شیخ یاسمین باشاہ، جوائنٹ کلکٹر ونپرتی وینوگوپال، ضلع پریشد چئیرمین لوکناتھ ریڈی،ڈی ایم ایچ ؤ چندو نائیک، اے ای سودھاکر ریڈی،ڈاکٹر سوبھگا لکشمی،ونپرتی تحصیلدار راجیندار گوڑ، ڈی پی آر ؤ ایم اے رشید، ونپرتی بلدیہ چئیرمین دیگر موجود تھے۔
