تقررات کنٹراکٹ کی بنیاد پر ہوں گے 19 مارچ سے 4 اپریل تک درخواستیں قبول کی جائے گی ، 12 اپریل کو سلیکشن لسٹ جاری ہوگی
حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) گاندھی میڈیکل کالج اور ہاسپٹل میں کنٹراکٹ اساس پر 135 طبی جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ جنرل میڈیسن سرجری ، او بی جی ، پیڈیاٹرک میں 15 اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادیں ، سیول اسسٹنٹس سرجن کی 20 جملہ 135 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کئے جارہے ہیں ۔ 19 مارچ تا 4 اپریل درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ 7 اپریل کو میرٹ لسٹ جاری ہوگی ۔ 9 اپریل کو شکایتوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ 11 اپریل کو فائنل میرٹ لسٹ جاری ہوگی ۔ 12 اپریل کو سلیکشن لسٹ تیار ہوگی ۔ 14 اپریل کو اپارٹمنٹ آرڈرس جاری کئے جائیں گے ۔ اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادوں کیلئے ایم ڈی ، ایم ایس ، ڈی این بی ، تعلیمی قابلیت کے علاوہ تلنگانہ یا آندھرا سے ایم سی آئی یا این ایم سی رجسٹریشن لازمی ہے ۔ سیول اسسٹنٹ سرجنس جائیدادوں کیلئے ایم بی بی ایس کے ساتھ تلنگانہ ، آندھراپردیش میڈیکل کونسل کی منظوری ہونی چاہئے ۔ ان تقررات کیلئے 18 تا 44 سال عمر کے امیدوار درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ ریزرویشن کے مطابق تقررات ہوں گے ۔ پہلی تا 10 ویں جماعت کا تعلیمی سرٹیفکیٹ ، میڈیکل کونسل کا رجسٹریشن مارکس لسٹ ، ایم بی بی ایس ، پی جی سرٹیفکیٹس ، ذات معذورین ، سینئیر ریسیڈنسی سرٹیفکیٹ ، آدھار کارڈ کے علاوہ دیگر دستاویزات کو منسلک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ن