حیدرآباد /26 ستمبر( سیاست نیوز ) گاندھی ہاسپٹل سے ایک نومولود کا اغوا کرلیا گیا ۔ تاخیر سے منظر عام پر آئے واقعہ پر پولیس نے اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا اور بچہ کو والدین کے حوالے کردیا۔ دو دن قبل گاندھی ہاسپٹل میں ایک خاتون نے بچہ کو جنم دیا۔ ڈاکٹرس سے ملاقات کیلئے گئی خاتون کے بچہ کا اغوا کرلیا گیا تاہم پولیس نے دو دن میں بچہ کو صحیح سلامت برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نلگنڈہ منوگوڑو کا جوڑا سبحان و شاہانہ ڈیلیوری کیلئے گاندھی ہاسپٹل میں شریک ہوئی ۔24 ستمبر کو شاہانہ نے لڑکے کو جنم دیا اور اُسی دن نومولود کا اغواء کرلیا گیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کے بعد پوجا دیوی نامی خاتون کو گرفتار کرلیا جس کا تعلق بہار سے ہے اور بچہ کو والدین کے حوالے کردیا۔ع