گاندھی ہاسپٹل عصمت ریزی معاملہ پولیس کے لیے درد سر

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : /18 اگست (سیاست نیوز) گاندھی ہاسپٹل میں پیش آئے دو خواتین کی مبینہ اجتماعی عصمت ریزی کا معاملہ ابھی بھی درد سر بنا ہوا ہے ۔ دو متاثرہ خواتین میں ایک خاتون کا ہنوز پتہ نہ چل سکا اورپولیس اس کی تلاش کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے ۔ محبوب نگر سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں /14 اگست کو گاندھی ہاسپٹل ایک رشتہ دار کے علاج کیلئے پہنچی تھیں اور وہ دواخانہ میں ہی مقیم ہیں ۔ /15 اگست کی شب بعض نامعلوم افراد پر دو خواتین کی عصمت ریزی کا الزام ہے ۔ چلکل گوڑہ پولیس نے اس معاملہ میں ایف آئی آر جاری کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور حیدرآباد سٹی پولیس کے تمام شعبہ بشمول ٹاسک فورس ، اسپیشل برانچ ، لا اینڈ آرڈر بھی مصروف تحقیقات ہے لیکن اس واقعہ کا حل نکالنے میں ناکام ہیں ۔ حالانکہ وزیر داخلہ جناب محمود علی کی زیرنگرانی اجتماعی عصمت ریزی کیس کی تحقیقات پر راست نظر رکھی جارہی ہے لیکن پولیس اس کیس میں کوئی نتیجہ پر پہنچنے سے قاصر ہے چونکہ متاثرہ خاتون کے بیان میں مسلسل تضاد پایا جاتا ہے ۔