وزیر داخلہ محمد محمود علی کا ہنگامی اجلاس، خاطیوں کو گرفتار کرنے اور سخت کارروائی کرنے کی ہدایت
حیدرآباد۔17 ۔ اگست (سیاست نیوز)ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے گاندھی ہاسپٹل میں پیش آئے اجتماعی عصمت ریزی واقعہ کا سخت نوٹ لیا۔ پولیس اور گاندھی ہاسپٹل کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ گاندھی ہاسپٹل میں حال ہی میں پیش آئے اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا مگر دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔ تلنگانہ مہیلا کانگریس کی جانب سے اس کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔ تلنگانہ ویمن کمیشن کی صدرنشین مسز سنیتا لکشما ریڈی نے اس واقعہ پر پولیس اور گاندھی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ سے فوری رپورٹ طلب کی ۔ ریاستی وزیر داخلہ نے آج اپنے دفتر واقع لکڑی کے پل پر ایک اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس طلب کیا ۔N (سلسلہ صفحہ 6 پر)
