گاندھی ہاسپٹل میں اجتماعی عصمت ریزی…

   

( سلسلہ صفحہ آخر سے) ۔ اس اجلاس میں ریاستی وزیر اکسائیز سرینواس گوڑ، حیدرآباد پولیس کمشنر انجنی کمار ، ایڈیشنل کمشنر پولیس شیکھا گوئیل ، نارتھ زون ڈی سی پی کامیشور، گاندھی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ راجہ راؤ کے علاوہ دوسرے عہدیدار موجود تھے ۔ محمد محمود علی نے پولیس اور گاندھی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ سے اس اجتماعی عصمت ریزی کے بارے میں تفصیلات حاصل کی اور اس کو حیوانیت سوز واقعہ قرار دیا ۔ گاندھی ہاسپٹل میں زیر علاج شخص سے ملاقات کرنے کیلئے پہنچی، ایک خاتون جس کا تعلق ضلع محبوب نگر سے ہے، کے ساتھ ہاسپٹل کے احاطہ میں پیش آئے عصمت ریزی کے واقعہ کی مذمت کی ۔ اس کے علاوہ ایک اور خاتون لاپتہ بتائی گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے اس طرح کے جرم میں ملوث رہنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی۔ محمد محمود علی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں اس طرح کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ حکومت کی جانب سے خواتین کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس کی ملک بھر میں ستائش ہورہی ہے ۔ وزیر داخلہ نے خاطیوں کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دینے اور تمام پہلوؤں سے کیس کی تحقیقات کرنے کی پولیس کو ہدایت دی۔ فاسٹ ٹریک میں کیس کو حل کرنے اور خاطیوں کو سخت سے سخت سزا دلانے کے اقدامات کرنے کی پولیس کو ہدایت دی۔