حیدرآباد 18 اگسٹ ( سیاست نیوز ) گاندھی ہاسپٹل میں مدر اینڈ چائلڈ کئیر ( زچہ و بچہ نگہداشت ) کا اتوار کو افتتاح عمل میں آئیگا ۔ یہاں حامہ خواتین و بچوں کیلئے 200 ملٹی اسپیشالیٹی بستر دستیاب رہیں گے ۔ یہ شعبہ 55 کروڑ روپئے کے صرفہ سے قائم کیا گیا ہے ۔ یہاں زچہ و بچہ کی نگہداشت کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہاں حاملہ خواتین جو دوسرے دواخانوں سے آتی ہیں اب بہترین سہولیات سے استفادہ کر پائیں گی ۔ اس سے دوسرے سرکاری دواخانوں پیٹلہ برج و سلطان بازار پر بوجھ کم ہوجائیگا ۔